Wednesday , April 25 2018
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر نے بدنام زمانہ عادی سارق شیخ جمشید عرف جمی کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ علی بھائی کامپلکس علاقہ کنگ کوٹھی کا ساکن جمی مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے گذشتہ ماہ ایک کارروائی کے دوران جمی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 34 تولہ سونا 10 تولہ چاندی جملہ مالیت گیارہ لاکھ 65 ہزار روپئے ضبط کرلیا اور جیل منتقل کردیا تھا جمشید سال 2000 میں حیدرآبادآکر یہاں مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا ۔ سال 2017 کے دوران یہ 18 وارداتوں میں ملوث رہا ۔ کمشنر پولیس نے اس شخص کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے احکامات جاری کردئے ۔

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک نے خودکشی کرلی اور ایک چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 25 سالہ نریش کمار گپتا جو پیشہ سے فٹر تھا چرلہ پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل اس شخص نے گھٹکیسر اور چرلہ پلی کے درمیان ریلوے لائین پر ٹرین کے آگے خودکشی کرلی ۔ آر پی ایس سکندرآباد کے مطابق گپتا کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ جس نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ جبکہ دوسرا حادثہ میں تارناکہ کے علاقہ میں پیش آیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 47 سالہ پی شرما نے چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا اور کل ودیا نگر اور تارناکہ کے درمیان چلتی ٹرین سے گرگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT