Tuesday , December 18 2018

بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چندا نگر پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 35 تولہ طلائی زیورات اور 5 کیلو سے زائد چاندی کی اشیاء اور دو موٹر سائیکل ضبط کرلئے ۔ اے سی پی مادھاپور ڈیویژن مسٹر ایس سریدھر نے بتایا کہ گذشتہ روز چندا نگر بس اسٹاپ کے قریب پولیس کی گشت کے دوران ایک شخص مشتبہ انداز میں گھوم رہا ت

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چندا نگر پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 35 تولہ طلائی زیورات اور 5 کیلو سے زائد چاندی کی اشیاء اور دو موٹر سائیکل ضبط کرلئے ۔ اے سی پی مادھاپور ڈیویژن مسٹر ایس سریدھر نے بتایا کہ گذشتہ روز چندا نگر بس اسٹاپ کے قریب پولیس کی گشت کے دوران ایک شخص مشتبہ انداز میں گھوم رہا تھا ۔ پولیس نے اس کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں ناکام رہا اور پولیس کے ہاتھ آگیا ۔ پولیس نے اس کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی اور تفتیش کے دوران اس 35 سالہ وائی دھن پال عرف راجو نے اپنے جرم کی داستان سنائی ۔ پولیس کے مطابق دھن پال نے حالیہ عرصہ میں چندا نگر اور سنتوش نگر میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ یہ سارق تقریباً 70 سے زائد مقدمات میں ملوث ہے ۔ جو مکانات میں سرقہ اور موثر سائیکلوں کے سرقہ کی مہارت رکھتا ہے ۔ ابراہیم پٹنم ، حیات نگر ، ونستھلی پورم ، ایل بی نگر ، کیسرا ، گھٹکیسر ، پوچم پلی اور حالیہ دنوں سنتوش نگر اور چندا نگر حدود میں وارداتیں انجام دی تھیں ۔ پولیس نے اسے بالآخر گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT