Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بدنام زمانہ ٹولی کا عادی سارق گرفتار

بدنام زمانہ ٹولی کا عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) چکڑ پلی ڈیویژن پولیس نے ایک بدنام زمانہ ٹولی کے علاوہ ایک عادی مورتی سارق کوگرفتار کرلیا۔ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پولیس چکڑپلی پولیس مسٹر جے نرسیا نے بتایا کہ پولیس نے کواڑی گوڑہ میں کارڈن سرچ پروگرام کے دوران دو ٹولیوں کی نشاندہی کی تھی اور خطرناک بدنام زمانہ پانڈو ٹولی کو گرفتار کرلیا جو آر ٹی سی بسوں میں جیب کترا کرتے تھے۔ مسٹر نرسیا نے بتایا کہ اس بدنام زمانہ ہیک پیاکٹنگ گینگ کے اصل سرغنہ پانڈو کے علاوہ سریش، ونود اور اقبال کو گرفتار کرلیا جو بھوئی گوڑہ سکندرآباد علاقہ کے ساکن ہیں۔ یہ ٹولی بسوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو نشانہ بناکر ان کے جیب کترتی تھی۔ ان کی گرفتاری سے پولیس نے چار مقدمات کو حل کرلیا جس میں مشیرآباد پولیس اسٹیشن کا ایک، گوپال پورم کے دو اور گاندھی نگر کا ایک مقدمہ شامل ہے۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 50 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں سبرامنیم نامی سارق کو گرفتار کرلیا گیا جو مندروں میں مورتی کا سرقہ کرتا تھا۔ گذشتہ دنوں نارائن گوڑہ کے علاقہ سے ہنومان مندر میں سرقہ کیا تھا اور مورتی کے علاوہ پوجا میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء کا بھی سرقہ کرلیا تھا۔ اس کے علاوہ اس  نے سال 2015 میں پوچماں بستی میں واقع مندر میں بھی سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر مشیرآباد پولیس مسٹر سنتوش کمار بھی موجود تھے جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس ٹولی کو بے نقاب کیا۔

حصول ملازمت میں
ناکامی پر خودکشی
حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے ملازمت کے حصول میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35سالہ بالراج جو موسی پیٹ علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے تین ماہ قبل اس کی ملازمت چھوٹ گئی تھی اور وہ دوسری ملازمت کی تلاش میں تھا۔ تاہم ملازمت کے حصول میں تاخیر سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا جس پر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT