Saturday , May 26 2018
Home / دنیا / بدنام زمانہ گینگ نے ایک شخص کا سر قلم کردیا

بدنام زمانہ گینگ نے ایک شخص کا سر قلم کردیا

واشنگٹن ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہت زیادہ تشدد برپا کرنے والی ایک اسٹریٹ گینگ جسے صفحۂ ہستی سے مٹانے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی عزم کر رکھا ہے، نے آج ایک شخص کا نہ صرف سر قلم کردیا بلکہ اسے ایک پارک کے کسی گوشہ میں دفن کرنے سے پہلے اس کا دل بھی کاٹ کر باہر نکال لیا۔ رپورٹس کے مطابق متوفی کی اب تک شناخت عمل میں نہیں آئی ہے۔ تاہم تشدد کی انتہاء کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گینگ کے ارکان نے میری لینڈ کے وہیٹن مقام پر متوفی پر چاقو سے زائد از سو وار کئے۔ مونٹگومیری کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے یہ بات بتائی۔ حکام نے اب تک 19 سالہ میکوئیل اینجل لوپیزابریگو کو گرفتار کیا ہے جو MS-13 نامی گینگ کا مبینہ رکن ہے۔ اس پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش جاری ہے۔

چین، میانمار کی فوج سے
قریبی تعلقات کا خواہاں
بیجنگ، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے میانمار کی فوج کیساتھ علاقائی سلامتی اور امن وامان کی بحالی کے مقصدسے قریبی تعلقات بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔چین اور میانمار کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات اور چین نے میانمار میں روہنگیا مسلم بحران کے حل کیلئے اس کے سامنے مدد کی پیش کش کی ہے ۔چین کی وزارت دفاع کی جانب سے کل جاری بیان کے مطابق مرکزی ملٹری کمیشن کے سربراہ لی جوؤچینگ نے میانمار کی فوج کے جنرل من آنگ کیساتھ ملاقات میں یہ بات کہی۔ مسٹر لی نے کہاکہ ان کا ملک علاقے میں امن و استحکام اور سرحدوں کے دفاع کے تعاون کیلئے میانمارکی فوج کے ساتھ فوجی تربیت اور تکنیکی تبادلے کو لیکر اسٹریٹجک رابطہ بنانا چاہتا ہے۔ وزارت دفاع نے جنرل من آنگ کے حوالے سے کہا کہ میانمار نے مدد کی پیشکش کیلئے چین سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT