Wednesday , December 12 2018

بدیا دیوی بھنڈاری کو چین کی مبارکباد

بیجنگ ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج بدیا دیوی بھنڈاری کو نیپال کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے توقع ظاہر کی کہ بدیا دیوی بھنڈاری کی قیادت میں نیپال بدستور ترقی کی منازل طئے کرتا رہے گا ۔ ایک میڈیا بریفنگ کے د وران انھوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ہی چین۔ نیپال تعلقات کو اہمیت دیتا رہا ہے اور اس بات کا خواہاں ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف سیاسی ، معاشی اور دفاعی تعلقات بلکہ عوام سے عوام کے تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہو ۔ یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ بدیا دیوی بھنڈاری جو نیپال کی پہلی خاتون صدر ہیں کو واضح اکثریت کے ساتھ دوسری بات صدر کے جلیل القدر عہدہ کیلئے منتخب کیا گیا جہاں انھوں نے نیپالی کانگریس قائد کماری لکشمی رائے کو شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT