Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / برائیوں کے خلاف کمر کس لینے خواتین کو تلقین

برائیوں کے خلاف کمر کس لینے خواتین کو تلقین

اوٹکور۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی وی ، معاشرہ میں برائی پھیلنے کا سب سے بڑا سبب ہے۔ حافظہ معراج سلطانہ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند محبوب نگر نے جامع مسجد پنچ اوٹکور میں کثیر تعداد میں جمع خواتین حضرات سے کیا ۔ جلسہ عام کی نظامت محترمہ معراج سلطانہ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے کی۔ محترمہ حافظ معراج سلطانہ نے اپنے خطاب

اوٹکور۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی وی ، معاشرہ میں برائی پھیلنے کا سب سے بڑا سبب ہے۔ حافظہ معراج سلطانہ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند محبوب نگر نے جامع مسجد پنچ اوٹکور میں کثیر تعداد میں جمع خواتین حضرات سے کیا ۔ جلسہ عام کی نظامت محترمہ معراج سلطانہ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے کی۔ محترمہ حافظ معراج سلطانہ نے اپنے خطاب کرچاری رکھتے ہوئے کیا۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مختلف مقاصد کیلئے پیدا کیا جو حق اور باطل کا شعور ہو اس کو سارے اختیارات دیئے گکہ وہ کس راستہ پر چل کر کامیابی حاصل کرے اور اپنے وجود کو کھوکر اللہ کی خوشنودی حاصل کرے۔ اللہ اپنے بندوں سے صرف بندگی چاہتا ہے جس کیلئے قرآن مجید اس کی رہنمائی کیلئے دنیا میں اپنے رسولؐ کے ذریعہ اُتاری ہے جس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کمزوروں کی مدد کریں اور بے سہارا یتیموں کی مدد کریں۔ محترمہ معراج نے کہا کہ آج انٹرنیٹ کے ذریعہ برائیاں ہمارے گھروں تک پہنچ گئی ہیں۔ کالجوں میں اخلاقی پستی عروج پر ہے۔ منظم سازش کے ذریعہ عورتوں میں برائیوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ ایسے نازک دور میں ہم خواتین کی یہ ذمہ داری ہیہ کہ برائی کے خلاف کمر کس لیں۔ یہ سب اس لئے ہورہا ہے کہ ہم خواتین اور لڑکیاں دین سے دور ہیں۔ انہوں نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج آزادی نسواں کے نام پر عورت کی نسوانیت کو کچلا جارہا ہے۔ ایسے حالات میں خواتین پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ اسلامی آداب کی پابندی کریں۔ خواتین اگر اسلامی تہذیب پر عمل کرنے والے بن جائیں تو خاندان کا ہر فرد اسلامی تہذیب پر عمل کرنے والا بنے گا۔ محترمہ شوکت سلطانہ معاون ناظمہ جماعت اسلامی نے خواتین سے کہا کہ غیراسلامی رسومات کو ترک کرتے ہوئے خدا کے عذاب سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرنے کی تلقین کی۔ محترمہ ریشمہ بیگم معلمہ جامعۃ اللبنات حیدرآباد نے اختتامی کلمات پیش کئے۔ اس موقع پر شہ نشین پر محترمہ میمونہ بیگم، رحمت بیگم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ محترمہ رضوانہ بیگم نے اور یوسف بانو سابق ناظمہ نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT