Tuesday , October 16 2018
Home / تجارت / برائیڈل ویر شاپ گہنا میں 2018 اکسیلوزیو برائیڈل کلوتھنگ کا آغاز

برائیڈل ویر شاپ گہنا میں 2018 اکسیلوزیو برائیڈل کلوتھنگ کا آغاز

حیدرآباد 10 ڈسمبر (راست) شہر کی معروف برائیڈل ویر شاپ گہنا میں 2018 اکسیلوزیو برائیڈل کلوتھنگ کا آغاز عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برانڈ منیجر گہنا محمد شہباز نے بتایا کہ موجودہ ویڈنگ سیزن میں ملک کے معروف فیشن ڈیزائنرس کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کھڑا دوپٹہ، شرارہ، لہنگا، ساریز سوٹس و ڈریس میٹریل جو کسی بھی دلہن اور رشتہ داروں کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہوئے تقاریب کو یادگار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کو فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ محمد شہباز نے کہاکہ ویڈنگ سیزن کے پیش نظر گہنا کی جانب سے 9 ڈسمبر 2017 تا 7 جنوری 2018 شاپنگ کرنے والوں کے لئے 2 خصوصی آفرس رکھے گئے ہیں۔ ہر ہفتہ ڈائمنڈ رنگ اور ڈائمنڈ نیکلس جیتنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اس عرصہ کے دوران گہنا میں ویڈنگ شاپنگ کرنے والے صارفین اس سنہری موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT