برادران وطن میں راست دعوت دین ضروری

بیدر میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے مولانا ابرار خان کا خطاب

بیدر میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے مولانا ابرار خان کا خطاب
بیدر:21جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)غیرمسلم برادرانِ وطن میں ایمان کی دعوت راست طورپر دی جائے ۔بلکہ تمام دنیا تک اسلام کی دعوت پہنچے۔ یہ بات مولانا محمدابرارخان مؤظف انجینئر نے کہی۔ وہ آج جماعت اسلامی ہند بیدر کے ہفتہ واری اجتماع موقوعہ مسجد ابراھیم خلیل اللہ ، چیتہ خانہ بیدر میں خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اسلامی کتابوں کامطالعہ سب سے پہلے ہو، رسالہ دینیات، اسلامی تہذیب کے اصول ومبادی ، خطاب اور اسلامی سیاسیات جیسی کتابیں پڑھی جائیں ۔ اور یہ کتابیں باربارمطالعہ میں آئیں ۔مطالعہ وسیع ہوگاتب ہی آہستہ آہستہ دین سمجھ میں آئے گا۔ شخصیت پرستی اور چاپلوسی اسلام میں نہیں ہے۔ صرف دین کی دعوت پہنچادینا ہے ۔موصوف نے قرآن وسنت کے تعلق کو ناقابل قطع قراردیتے ہوئے کہاکہ قرآن اور سنت ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔انھیں کوئی منقطع نہیں کرسکتا۔ رسول اللہ نے قرآن کو جیسے سمجھایاویساہی ہمیں اپنی زندگیوں میں قرآن کو لاناہوگا۔نماز کی اصل قرآ ن ہے۔ آج مولوی محمدفہیم الدین سابق رکن شوریٰ جماعت اسلامی کرناٹک کی زیرنگرانی سورۃ البقرہ کی آیت185کا اجتماعی مطالعہ قرآن رکھاگیاتھاجس کے تحت بہت سے رفقاء نے آیت کوکھولنے اور اس کے ضمن میں آئی علمائے کرام کی تفسیر بیان کرنے کی کوشش کی ۔ جس پر روشنی ڈالتے ہوئے مولوی محمدفہیم الدین نے کہاکہ سورہ البقرہ کی 185آیت دراصل قرآن مجید کاتعارف ہے۔ قرآن کی خوبیاں کیاہیں ؟دین ِ اسلام کیا ہے ؟ لوگوں کی زندگی کن صفات سے متصف ہو، اس آیت میں بتایاگیاہے۔ بتایاگیاکہ قرآن رمضان میں نازل ہوا، اور لیلۃ القدر میں نازل ہوا۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ’’ہدیٰ اللناس ‘‘انسانوں کے لئے ہدایت ہے۔ اورقیامت تک کے لئے ہدایت ہے۔ روشن کلمات ہیں ۔ اور روئے زمین پر اللہ کی عبادت کے لئے انسانوں کو بھیجا گیاہے۔ دنیا عارضی جائے قیام ہے۔ قرآ ن حق اور باطل کے لئے کسوٹی ہے ۔ رمضان میں روزہ کی بدولت بندہ اپنے رب کی صفات سے قریب ہوجاتاہے۔ آخر میں امیرمقامی جناب محمدمعظم نے اعلان کیاکہ 28جون بروزاتوار ہفتہ واری اجتماع میں ’’زکوۃ۔ امور ومسائل ‘‘ اور ’’زکوۃ۔ اقامت دین‘‘ عناوین پر بالترتیب مولانا محمدمونس کرمانی اور محمدآصف الدین خطاب کریں گے۔ اسی کے ساتھ امسال جماعت اسلامی بیدر ساڑھے چھ لاکھ روپئے فی سبیل اللہ کی مد میں جمع کرنے کی کوشش کرے گی ۔ اپنے احباب اور رشتہ داروں کی زکوٰۃ فی سبیل اللہ کی مدمیں جمع کی جائے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کایوتھ ونگ اور شعبہ خدمت خلق رمضان کٹس تقسیم کررہاہے جس کیلئے 500سے 1200روپئے قیمت ہے۔ غرباء میں راشن تقسیم کرنے کے خواہشمند گاوان میڈیکل پر مجتبیٰ خان سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ رمضان کے موقع پر شعبہ دعوت مختلف مقامات پر افطار پارٹیاں منظم کررہاہے۔ انفرادی طورپر بھی وابستگان جماعت غیرمسلم بھائیوں کو افطار پر بلا کر اسلام کی ابتدائی تعلیمات سے روشناس کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT