Friday , November 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / برادر نسبتی اور دو افراد کا قاتل گرفتار

برادر نسبتی اور دو افراد کا قاتل گرفتار

گلبرگہ میں پولیس فائرنگ میں زخمی ، دواخانہ میں زیر علاج
گلبرگہ 13جولائی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اپنی بیوی کے بھائی کے گھر کو رات کے وقت باہر نکلنے کا دروازہ بند کرکے پٹرول ڈال کر آگ لگادینے والے ملزم محمد مصطفی کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے۔4جولائی کو رات دیر گئے اقبال کالونی ، گلبرگہ کے اس افسوس ناک واقعہ میں محمد مصطفی کے برادر نسبتی سید اکبر، ان کی اہلیہ شہناز بیگم اور لڑکی 95فی صد حد تک جھلس گئی تھیں۔یہ تینوں علاج کے دوران اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے جب کہ ان کا لڑکا سید یٰسین شولاپور کے ایک ہسپتال میں ابھی زیر علاج ہے۔واضح رہے کہ محمدمصطفی کی بیوی اور سید اکبر کے بیان کے بموجب محمد مصطفی اور اس کی بیوی کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔ اور وہ ہمیشہ بیوی سے لڑتا جھگڑتا تھا۔ اس معاملہ میںسید اکبر اپنی بہن کی تائید کیا کرتے تھے ۔مرحوم سید اکبرکا کہنا تھا کہ محمد مصطفی غیر سماجی سرگرمیوںمیںملوث تھا اور کافی بدنام تھا۔ اس نے کسی طرحانکیبہن سے شادی کرلی تھی لیکن دونوںکے آپسی تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہاکرتے تھے ۔ سید اکبرکاکہنا تھاکہ انھوںنے ہمیشہ اپنی بہن کی تائید کی ۔ ان کی بہن محمدمصطفی سے دوریاختیار کئے ہوئے تھی ۔جسکے سبب انتقامکے طور پر اس نے سید اکبر کے گھر کو اغ لگادی تھی ۔ تین دن قبل محمد مصطفی جو حیدرآباد فرار ہوگیا تھا وہاں گلبرگہ کی پولیس نے اسے گرفتار بھی کرلیا تھا لیکن مصطفی پولیس خاتون انسپیکٹر اکا مہادیوی کے ہاتھ کو اپنے دانتوں سے کتر کر فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا تھا۔ کہا جارہا تھاکہ محمد مصطفی حیدر آباد سے اجمیر فرار ہوسکتا ہے ، لہٰذا اس ضمن میں متعلقہ علاقوں کی پولیس کو بھی خبردار کردیا گیا تھا ۔ لیکن معلوم ہوا ہے کہ آج شہر گلبرگہ کے نواحی علاقہ میں واقع رائل دھابہ کے قریب بہمنی پورہ گلبرگہ پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپیکٹر مالگی نے ملزم محمد مصطفی کے پیروںپر فائیرنگ کرکے اسے گرادیا اور گرفتار کرلیا ۔ آج مصطفی کی گرفتاری اور اس پر فائیرنگ کے وقت متعلقہ پولیس عہدہداران سردار پٹیل، سلیم پٹیل اور شیولنگوغیرہ ساتھ تھے ۔ زخمی ملزم محمدمصطفی کو شہر کے بسویشور ہسپتال میں شریک کروا دیا گیا ہے ۔ ضلعی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این ششی کمار ، ایڈیشنل ایس پی جئے پرکاش، ڈی ایس پی لوکیش اور دیگر پولیس عہدہ داران نے آج بسویشور ہسپتال پہنچ کر ملزم مصطفی کا معائنہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT