Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوائی کا قتل

برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوائی کا قتل

حدیرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) مائیلادیوپلی کے علاقہ میں برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوائی کے قتل کی واردات پیش آئی جہاں سدکھا نے اپنے بہنوائی 40 سالہ دلیپ کمار پر وزنی پتھر ڈالکر اس کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ انسپکٹر مائیلادیوپلی سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ دلیپ کمار جو پیشہ سے کنٹراکٹر تھا ایک پلاسٹک کمپنی میں مشین آپریٹر کا کام بھی کرتا تھا اور کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا ۔ جن کا آبائی مقام کرناٹک بتایا گیا ہے ۔ سدھاکر کی صحت گذشتہ کئی ماہ سے خراب تھی اور اس کا علاج اس کے بہنوائی دلیپ کمار نے کروایا تھا اور اب صحت ٹھیک ہونے کے بعد اس کو مشورہ دیا کہ وہ کام پر جایا کرے تاہم سدھاکر کام پر نہیں جارہا تھا ۔ گذشتہ روز دلیپ کمار نے اپنے برادر نسبتی کے ساتھ کام پر جانے کیلئے زور دیا اور ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد دونوں کام پر آگئے اور کل رات دیر گئے دلیپ کمار جب کمپنی میں سو رہا تھا سدھاکر نے اس کے سرپر وزنی پتھر ڈالکر اس کا بے رحمی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT