Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / برازیلی اسٹیڈیم کے گرد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ

برازیلی اسٹیڈیم کے گرد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ

ریوڈی جنیرو، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ماریکانا اسٹیڈیم کے گرد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں اچانک فائرنگ سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ برازیل میں جاری ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹائن اور بوسنیا۔ ہرزیگوینا کے درمیان میچ سے قبل تقریباً250 مظاہرین اسٹیڈیم کے قریب جمع ہو گئے۔ انھوں نے پولیس کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش شروع کی جس پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران پولیس نے آنسو گیس کے ساتھ مظاہرین کی آنکھوں میں مرچوں کا اسپرے بھی کیا۔ شور شرابے کے بیچ اچانک ایک گاڑی قریب رکی اور ڈرائیور نے ہوائی فائر کرنے کے بعد چلا کر مظاہرین کو وہاں سے ہٹ جانے کو کہا، جس سے وہاں لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔ بعد میں مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کرنے والا شخص دراصل سادہ لباس میں ملبوس پولیس جوان تھا۔

ورلڈ ریاپڈ : آنند کو مشترکہ نواں مقام
دبئی ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پانچ بار کے ورلڈ چمپئن وشواناتھن آنند ورلڈ ریاپڈ چیس چمپئن شپ میں جو یہاں شروع ہوئی، محتاط آغاز کرتے ہوئے دو ڈرا نتائج کے ساتھ پانچویں راؤنڈ کے ختم پر مشترکہ نویں مقام پر ہیں۔ ابتداء میں دو ڈراز کے بعد آنند دو بازیاں جیتے لیکن پانچویں راؤنڈ میں ایک اور ڈرا نے ہندوستانی اسٹار کا موقف قدرے گھٹا دیا۔

TOPPOPULARRECENT