Monday , December 18 2017
Home / دنیا / برازیلی جیل توڑ کر 46 قیدی فرار

برازیلی جیل توڑ کر 46 قیدی فرار

برازیلیا۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں جیل توڑ کر 46 قیدی فرار ہو گئے، پولیس نے 7 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ جنوبی ریو گرانڈی کی جیل سے منگل کی رات 3 بجے 46 قیدی 40 میٹر طویل سرنگ بنا کر فرار ہو گئے۔ بعض قیدی اپنی وردی راستے میں چھوڑ گئے ہیں جس سے ان کی شناخت میں مدد ملنے کی امید ہے۔ پولیس نے 7 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے لیکن 39 قیدیوں کا پتا نہیں کہ وہ کہاں مفرور ہیں۔ اس جیل میں 216قیدیوں کی گنجائش تھی جبکہ جیل میں 430 قیدی موجود ہیںجن کی نگرانی کیلئے صرف 12 اہلکار تعینات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT