Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / برازیل :صدارتی امیدوار کامپوس طیارہ حادثے میں ہلاک

برازیل :صدارتی امیدوار کامپوس طیارہ حادثے میں ہلاک

سانتوس (برازیل) ، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں صدارتی امیدوار ایدوآردو کامپوس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارہ اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شہر سانتوس کے قریب تباہ ہونے والے اس طیارے میں سات افراد سوار تھے۔ ان میں صدارتی امیدوار ایدوآردو کامپوس، اْن کے فوٹو گرافر اور کیمرہ مین کے علاوہ کامپوس کے ایک مشیر اور دو

سانتوس (برازیل) ، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں صدارتی امیدوار ایدوآردو کامپوس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارہ اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شہر سانتوس کے قریب تباہ ہونے والے اس طیارے میں سات افراد سوار تھے۔ ان میں صدارتی امیدوار ایدوآردو کامپوس، اْن کے فوٹو گرافر اور کیمرہ مین کے علاوہ کامپوس کے ایک مشیر اور دو پائلٹس سوار تھے۔ برازیل کی صدر دلما روسیف نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ روسیف نے اعلان کیا کہ اس دوران انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے حوالے تمام تر مصروفیات کو منسوخ کر دیا ہے۔ برازیل میں صدارتی انتخابات رواں برس 4 اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT