Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / برازیل فٹبال ٹیم کو ریو المپک سے باہر ہونے کا خطرہ

برازیل فٹبال ٹیم کو ریو المپک سے باہر ہونے کا خطرہ

ریو ڈی جنیرو۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک میزبان برازیل کی فٹ بال ٹیم گروپ اے میں عراق کے خلاف میچ میں برابری کے بعد ایک مرتبہ پھر کسی بڑے ایونٹ سے باہر ہونے کے قریب پہنچ گئی۔برازیل کو ریواولمپکس 2016 سے باہر ہونے سے بچنے کے لئے  ڈنمارک کے خلاف ہونے والے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔نیمر کی قیادت میں برازیلی ٹیم گروپ اے میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ سے جیتنے میں ناکام ہوئی تھی اور میچ برابری پر ختم ہوگیا تھا جبکہ عراق کے خلاف دوسرے میچ میں سابق عالمی چمپیئن پسندیدہ تھی تاہم کامیاب نہ ہوسکی۔فٹ بال ورلڈ کپ 2014 میں بھی میزبان برازیل کو جرمنی کے خلاف 1-7 کی عبرت ناک شکست کے ساتھ ٹورنمنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ نیمر کی موجودگی میں 5 مرتبہ کی عالمی چمپیئن ٹیم ایک مرتبہ پھر اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی لیکن وہ ان امیدوں پر پورے نہیں اترسکے۔پرتگال اور نائجیریا دو ٹیمیں ہیں جنھوں نے کوارٹرفائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ پرتگال نے ہنڈوراس کو 1-2 اور نائجیریا نے سویڈن کو 0-1 سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT