Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / برازیل میں تربوز پر اسٹار فٹبالرس کی شکلیں بنانے کا جنون

برازیل میں تربوز پر اسٹار فٹبالرس کی شکلیں بنانے کا جنون

ساؤ پالو۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آئندہ ماہ شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر ہیں، ایک برازیلین شیف نے تربوز وں پر بین الاقوامی اسٹار فٹبال کھلاڑیوں کی شکلیں نقش کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔فٹبال کا عالمی میلہ ابھی سجا نہیں لیکن ایک متوالے شیف نے تربوز پر کھلاڑیوں کے ایسے رنگ سجائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

اپنے ہیرو نیمرکی تصویر سامنے رکھی اور منٹوں میں ایک بڑے سے تربوز پر ایسی فنکاری سے تراشا کہ نیمر کا عکس تربوز پر آگیا، ایسا ہی کمال وہ میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویریں بناکر بھی کرچکے ہیں، شیف کی اس فنکاری پر برازیلی لیجنڈ فٹ بالر ژکو انہیں اپنی دستخط شدہ جرسی تحفے میں بھجواچکے ہیں۔برازیلی شیف کے ہاتھ کے پکے کھانے نہ جانے کتنے لذیذہوں لیکن ان کی انگلیوں میں ایسا جادو ہے جو کسی کہ پاس نہیںہے ۔

TOPPOPULARRECENT