Friday , September 21 2018
Home / دنیا / برازیل میں زرد بخار، ایمرجنسی کا اعلان

برازیل میں زرد بخار، ایمرجنسی کا اعلان

ساؤ پولو، 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے جنوب مشرقی مناس گراس ریاست میں مہلک اورخطرناک بیماری زرد بخار(ییلو فیور) کو دیکھتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے ۔ بی بی سی نے آج یہ اطلاع دی۔اس بیماری کی زد میں صوبائی دارالحکومت بیلو ھورجینزنٹو میں متعدد افراد آ چکے ہیں اور دسمبر سے اب تک مختلف علاقوں میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ اس سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلائی جا رہی ہے ۔ افسران کے مطابق مناس گراس ریاست اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور نجی کلینکوں کے باہر ویکسین لگوانے والوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT