Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / برازیل میں مخالف پولیس فسادات بسیں اور کاریں نذرآتش

برازیل میں مخالف پولیس فسادات بسیں اور کاریں نذرآتش

ریوڈی جنیرو۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کارروائی میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف برازیل میں آج سڑکوں پر احتجاج کیا گیا جس کے دوران چار بسیں ‘ایک لاری اور دو کاریں نذرآتش کردی گئیں ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب ایک نوجوان بکتربند پولیس گاڑی سے اپنی موٹر سیکل ٹکرا جانے کی وجہ سے ہلاک ہوا تھا جب کہ دوسرا مشتبہ افراد اور پولیس کے درمیان

ریوڈی جنیرو۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کارروائی میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف برازیل میں آج سڑکوں پر احتجاج کیا گیا جس کے دوران چار بسیں ‘ایک لاری اور دو کاریں نذرآتش کردی گئیں ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب ایک نوجوان بکتربند پولیس گاڑی سے اپنی موٹر سیکل ٹکرا جانے کی وجہ سے ہلاک ہوا تھا جب کہ دوسرا مشتبہ افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کی زد میں آکر ہلاک ہوا تھا۔

پاپوا نیوگنی میں زلزلہ کے تازہ جھٹکے
سڈنی ۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پاپوا نیوگنی کے جزیرہ بوگن ویلے آج 6.1 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے سے دہل کر رہ گیا۔ لیکن عہدیداروں کے بموجب کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد محکمہ موسمیات نے سونامی کا انتباہ جاری کردیا تھا۔11.30بجے دن 7.5 شدت کے زلزلہ کا جھٹکا قصبہ پانگونا میں محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے سونامی کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا جسے بعد ازاں واپس لے لیا گیا کیونکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

TOPPOPULARRECENT