Friday , December 15 2017
Home / دنیا / برازیل نے اولمپکس پر دہشت گرد حملوں کے 10 سازشی گرفتار

برازیل نے اولمپکس پر دہشت گرد حملوں کے 10 سازشی گرفتار

ریوڈی جنیرو۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)برازیل کی پولیس نے 10 افراد کو جو مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کے ارکان تھے اور ریوڈی جنیرو میں اولمپکس کے انعقاد کے دوران دہشت گرد حملوں کی سازش کررہے تھے گرفتار کرلیا ۔ دارالحکومت برازیلیا میں وزیر انصاف الگزنڈرا بی موریس نے کہا کہ 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق 10 مختلف ریاستوں بشمول جنوبی برازیل کے ساؤپاؤلو اور پرانا سے ہے ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا تمام 10 ملزم ایکدوسرے سے واقف ہیں ۔ ان کے آن لائین روابط تھے ۔

TOPPOPULARRECENT