Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / برازیل کا کوارٹر فائنل میں پیراگوئے سے مقابلہ

برازیل کا کوارٹر فائنل میں پیراگوئے سے مقابلہ

چلی ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چلی میں جاری کوپا امریکہ فٹبال ٹورنمنٹ کے گروپ سی کی بڑی ٹیم برازیل نے وینزویلا کو 2-1 سے شکست کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ کوپا امریکہ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میچ میں برازیلین ٹیم کا مقابلہ وینزویلا کی ٹیم سے ہوا۔ تجربہ کار اور مضبوط ٹیم برازیل نے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

چلی ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چلی میں جاری کوپا امریکہ فٹبال ٹورنمنٹ کے گروپ سی کی بڑی ٹیم برازیل نے وینزویلا کو 2-1 سے شکست کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ کوپا امریکہ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میچ میں برازیلین ٹیم کا مقابلہ وینزویلا کی ٹیم سے ہوا۔ تجربہ کار اور مضبوط ٹیم برازیل نے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کے تھیاگو سلوا نے فاتحانہ ا?غاز کرتے ہوئے حریف ٹیم پرایک صفر کی برتری قائم کی۔ میچ کے 51 منٹ پر برازیل کے سٹرائیکر روبرٹو فرمینو نے گول داغ کر برتری دو صفر تک پہنچائی۔ وینزویلا کی ٹیم میچ کے ا?خری لمحات میں صرف ایک گول سکور کر سکی۔ اس جیت کے بعد برازیل کی فاتح ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ 27 جون کو پیراگوئے سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT