Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / برازیل کو شکست انگلینڈ فائنل میں داخل

برازیل کو شکست انگلینڈ فائنل میں داخل

کولکتہ ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بریسٹر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت انگلینڈ نے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں خطاب کی مضبوط دعویدار انگلینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ کولکتہ کے وویکا نندا یوبا بھارتی کرینگن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا انڈر 17 کے پہلے سیمی فائنل میں امید کی جارہی تھی کہ برازیل کا پلڑا بھاری رہے گا لیکن مقابلے کے آغاز پر دسویں منٹ میں ہی بریسٹر نے پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلوائی ۔ بعد ازاں برازیل نے اپنے کھیل میں تیزی دکھاتے ہوئے سبقت کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن 39 ویں منٹ میں بریسٹر نے دوسرا گول کرتے ہوئے سبقت دوگنی کی ۔ بعد ازاں 77 ویں منٹ میں تیسرا گول بنایا ۔

 

پرانائے اور پرینیت کی پیشقدمی
پیرس ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمینٹین کھلاڑی ایچ ایس پرانائے اور بی سائی پرینیت نے یہاں کھیلے جارہے فرنچ اوپن سوپر سیریز میں کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ یو ایس اوپن چمپئین پرانائے جو گزشتہ ٹورنمنٹ جو کہ اوڈینسے میں کھیلا گیا تھا وہاں بھی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے ڈینمارک کے فائنلسٹ 37 سالہ کوریائی کھلاڑی لی ہیویان کو 21-15, 21-17 سے شکست دی جبکہ ایک اور ہندوستانی کھلاڑی پرینیت نے بھی تھائی لینڈ کے کھوسیٹ پیٹ پرادات کو ایک سخت مقابلے کے بعد 21-13 ، 21-23 ، 21-19 سے شکست دی ۔ پرینیت کی یہ کامیابی اس لئے بھی اہمیت کی حامل رہی کیونکہ گزشتہ ہفتہ کھیلے گئے ٹورنمنٹ میں انہیں پہلے ہی مرحلے کے مقابلے میں شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT