Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / برازیل کی جیل میں خونریزی کا واقعہ، 26 قیدی ہلاک

برازیل کی جیل میں خونریزی کا واقعہ، 26 قیدی ہلاک

ناتال (برازیل) ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی جیل میں خونریزی کے ایک اور واقعہ میں 26 قیدی ہلاک ہوگئے جس کی ہلاکت میں مشتبہ گینگ ارکان ملوث بتائے گئے ہیں۔ قتل عام کی سفاکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مہلوکین میں سے اکثریت ایسے قیدیوں کی تھی جن کے سر قلم کردیئے گئے تھے۔ الاکائوز نامی جیل میں خونریزی کا یہ واقعہ دراصل ہفتہ کے روز شروع ہوا تھا۔ اس جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں برازیل کی ایک اور جیل میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں کم و بیش 100 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔ دریں اثناء اسٹیٹ پبلک سیفٹی منیجر کائیوبزیرا نے 26 اموات کی توثیق کی ہے جبکہ قبل ازیں حکام نے ہلاکتوں کی تعداد 30 بتائی تھی۔ صبح کی اولین ساعتوں میں سکیوریٹی فورسس نے فوری طور پر جیل پہنچ کر 14 گھنٹوں سے جاری تشدد کے بعد بگڑتے ہوئے حالات کو فوری قابو میں کیا۔

TOPPOPULARRECENT