Friday , June 22 2018
Home / دنیا / برازیل کی جیل میں قیدیوں میں جھڑپ، 9ہلاک

برازیل کی جیل میں قیدیوں میں جھڑپ، 9ہلاک

ساؤ پالو، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی ایک جیل میں کل جھڑپ ہونے سے نو افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ۔ اس دوران 106 قیدی فراربھی ہو گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق قومی راجدھانی براسیلیا کے قریب گویئنیا میں واقع جیل میں دو گروپس کی پرانی رنجش پر تشدد بھڑک اٹھاجس میں نو قیدی مارے گئے ۔ اس دوران 106 قیدی بھاگ گئے جن میں سے 27 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا ہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق مارے گئے نو قیدیوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا گیا۔ گزشتہ سال آج ہی کے دن امازون شہر میں واقع جیل میں فسادات ہونے سے 56 لوگوں کی موت ہو گئی تھي ۔اس دوران بھی مارے گئے زیادہ تر قیدیوں کے سر کاٹ کر جیل کی دیواروں سے باہر پھینک دیئے گئے تھے ۔گزشتہ سال جیل میں ہوئے تشدد کے پیچھے دو گروپس کے درمیان طویل عرصے سے جاری پرانی رنجش ہی تھی۔ اس دوراان سال 2017 کے پہلے 20 دنوں میں ہی 130 قیدی مارے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT