Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / برازیل کے ’دی کیپٹن ‘ البرٹو چل بسے

برازیل کے ’دی کیپٹن ‘ البرٹو چل بسے

برازیلیا ۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کو 1970 میں فٹ بال کے میدان میں چمپیئن بنانے والے سابق کپتان کارلوس البرٹو ٹورس 72 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔کارلوس البرٹو گلوبو ٹی وی کے اسپورٹس چینل سے بطور فٹ بال کمنٹیٹر کے طور پر منسلک تھے۔ٹی وی گلوبو اور برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن نے البرٹو ٹورس کے انتقال کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔کارلوس البرٹو کو اپنے دور کا بہترین ڈیفینڈر مانا جاتا تھا اوروہ عظیم کھلاڑی پلے، ٹوسٹاؤ، جیرزینہو اور ریویلینو کے ساتھ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے میکسیکو کے آزٹیکا اسٹیڈیم میں اٹلی کوفائنل میں 1-4 سے شکست دی تھی۔برازیل کی اس ٹیم کو فٹ بال کی تاریخ کی بہترین ٹیموں سے میں سے ایک ماناجانا جاتا ہے۔انھوں نے برازیل کی جانب سے 53 میچز کھیلے۔کارلوس البرٹو 1944 میں ریو میں پیدا ہوئے اور انھوں نے فلومینینس، سینٹوس، فلیمینگو اور نیویارک کوسموس کی جانب سے کھیلا اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث انھیں ‘دی کپٹین’ کا نام دیا گیا۔پلے سے ان کی دوستی 1966 تا 1974 کے دوران سینٹوس میں ہوئی۔انھوں نے 1982 میں فٹ بال کو خیر باد کہہ دیا اور فلیمنگو کے ساتھ کوچنگ کیریئر کا آغاز کیا اور برازیل کا ڈومیسٹک خطاب جیتا جس کے بعد امریکہ، کولمبیا، عمان اور آذربائیجان کی کوچنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT