Saturday , January 19 2019

برازیل کے سابق صدر لولا کی اب جیل سے رہائی کی راہ مسدود

ساؤ پاولو، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی عدالت عظمیٰ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ سابق صدر لوئس انسانیو ڈی اسلوا کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔چیف جسٹس کارلوس تھامسن فلورس نے اتوار کو اپنے فیصلے میں کہا کہ انہیں صرف جیل میں ہی رہنا چاہئے ۔ اس فیصلے کے بعد ان کی ممکنہ رہائی کے تقریبا تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔اس سے پہلے دن میں ایک اور جج نے ان کی رہائی کے بارے میں حکم جاری کیا تھا جسے لے کر ایک وکیل نے اپنی درخواست میں اپیل کی تھی کہ اس معاملہ میں صورتحال واضح کی جائے تاکہ وہ اکتوبر میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کی مہم چلاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT