برازیل کے علاقہ امیزان میں زبردست آتشزدگی

ماناس (برازیل) ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک زبردست آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے 600 چوبی مکان دریائے امیزان کے علاقہ میں راتوں رات جل کر خاکستر ہوگئے۔ یہ شہر ماناس کا ایک غربت زدہ علاقہ ہے لیکن کسی انسانی جان کے ضائع ہونے کی تاحال خبر نہیں ملی۔ غالباً یہ ماناس کی تاریخ میں سب سے بڑی شہری علاقہ میں آتشزدگی کی واردات تھی۔ صدر مقامی ہنگامی خدمت ہرموجینیز ریبیلو نے کہا کہ آتشزدگی کا آغاز پیر کے دن رات دیر گئے ہوا اور اس پر آدھی رات کے بعد بھی تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا۔ 100 سے زیادہ آتش فرو ارکان عملہ آگ پر قابو پانے کی جدوجہد میں مصروف تھے۔ چار افراد کو تنفس کے ذریعہ دھواں پھیپھڑوں میں داخل ہوجانے کی وجہ سے دواخانہ منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT