Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / برازیل کے عہدیداروں نے ورلڈ کپ کو کامیاب قرار دیدیا

برازیل کے عہدیداروں نے ورلڈ کپ کو کامیاب قرار دیدیا

ریوڈی جنیرو، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریو ڈی جنیرو کی ریاست کے اعلیٰ ٹورازم عہدہ دار نے دوشنبہ کو اعلان کیا کہ ایک ماہ طویل ورلڈ کپ کے ابتدائی پانچ یوم کامیاب رہے ہیں، اور کہا کہ وہ جنھوں نے بدترین ناکامی کی پیش قیاسی کی تھی، تاحال غلط ثابت ہوئے ہیں۔ کارلوس میگناویتا نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ریو کے مکینوں نے اس شہر میں پہلے میچ کے دوران میزبانی کا مظاہرہ کیا، جو اتوار کو ارجنٹینا اور بوسنیا کے درمیان کافی انتظار والا مقابلہ رہا۔ گزشتہ سال کا کنفڈریشن کپ سرکاری فنڈز کے مبینہ بیجا استعمال کے بارے میں زبردست ملک گیر احتجاجوں سے متاثر ہوا تھا اور کئی مبصرین نے پیش قیاسی کی تھی کہ مظاہرین ورلڈ کپ کی چکاچوند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی شکایتیں اجاگر کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT