Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / برازیل کے نئے کوچ ٹیٹے

برازیل کے نئے کوچ ٹیٹے

ساؤ پالو ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) کارنتھینس کلب کے سربراہ ٹیٹے کو برازیل کا نیا کوچ نامزد کیا گیا ہے۔ وہ ڈونگا کے جانشین بن رہے ہیں، جنھیں نیشنل ٹیم کے کوپا امریکا سے ذلت آمیز اخراج کے بعد برطرف کردیا گیا۔ 55 سالہ ٹیٹے کو متعدد برازیلی کلبس کی کوچنگ کا تجربہ ہے۔ تاہم برازیلین فٹبال کانفڈریشن نے کہا کہ اپنے روایتی کاٹ دار کھیل سے محروم برازیلی اسکواڈ کو اگسٹ میں مقررہ ریو ڈی جنیرو اولمپکس کیلئے بروقت تیار کرنے کا کام موجودہ انڈر 20s کوچ میکالے کو سونپا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT