Wednesday , December 19 2018

برازیل کے ورلڈ چمپیئن بننے کا امکان روشن:پلے

ریوڈی جینرو۔9 جون(سیاست ڈاٹ کام) لیجنڈ برازیلین فٹبالر پلے نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ا سٹار فٹبالر نیمر کی موجودگی میں اور بھی طاقتور ہوگئی ہے اور اب اس کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا اچھا موقع ہے۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں پلے نے کہا کہ کچھ دن قبل نیمر کے زخمی ہونے کی خبریں چل رہی تھیں۔نیمر کا زخمی ہونا 1962ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں چیکو سلواکیہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میرے زخمی ہونے جیسا ہے۔ فٹنس مسائل کے باعث میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا لیکن اب نیمر کے فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شمولیت سے برازیل ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے اور ٹیم میگا ایونٹ جیت سکتی ہے۔ میرے خیال میں نیمر کی موجودگی برازیل کے حق میں مثبت ثابت ہو گی تاہم ٹیم کو عالمی چیمپیئن بننے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ برازیل ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 جون کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ سے کریگی۔ برازیل کی ٹیم کو گروپ ای میں سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT