Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / برازیل کے کوچ ڈونگا برطرف

برازیل کے کوچ ڈونگا برطرف

ریو ڈی جنیرو ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے سابق کپتان ڈونگا کو کوپا امریکا کپ سے نیشنل ٹیم کے غیرمتوقع اخراج کے سبب کوچ کے عہدہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ 1994ء میں برازیل کو فتح سے ہمکنار کرنے والے کپتان ڈونگا کو 2014ء میں دوسری بار برازیلی فٹبال ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن مساشوسٹس میں پیرو کے مقابل 0-1 سے شکست کے بعد اُن کی ٹیم ابتدائی مرحلے میں ہی چمپئن شپ سے باہر ہو گئی ہے۔ اس میچ میں شکست کے بعد ڈونگا نے کہا تھا کہ وہ اپنی نوکری کے بارے میں فکرمند نہیں ، بلکہ انھیں ’’صرف موت سے ڈر لگتا ہے‘‘۔ انھوں نے 75 ویں منٹ میں پیرو کے واحد گول کے بارے میں کہا تھا کہ وہ واضح طور پر ’ہینڈ بال‘ تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT