Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / برانڈیڈ ایندھن کی اکسائز ڈیوٹی میں کمی کی سفارش

برانڈیڈ ایندھن کی اکسائز ڈیوٹی میں کمی کی سفارش

نئی دہلی۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) برانڈیڈ یا پریمیم پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بالکل نہ ہونے کی بناء حکومت کے قائم کردہ ماہرین کے پینل نے اکسائز ڈیوٹی میں کمی کی سفارش کی ہے۔ پینل کا کہنا ہیکہ اس کی قیمت کو عام ایندھن کے مساوی کیا جانا چاہئے۔ وزارت فینانس نے برانڈیڈ یا پریمیم پٹرول پر فی لیٹر 15.50 روپئے اکسائز ڈیوٹی عائد کی ہے جبکہ غیر برانڈیڈ یا معمول کے پٹرول پر یہ ڈیوٹی 9.20 روپئے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح برانڈیڈ ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی فی لیٹر 5.75 روپئے ہے جبکہ کسی برانڈ کے بغیر فروخت کئے جانے والے ڈیزل پر عائد ہونے والی اکسائز ڈیوٹی 3.46 روپئے فی لیٹر ہے۔ اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کی بناء برانڈیڈ پٹرول کی قیمت دہلی میں 80.99 روپئے تک پہنچ گئی ہے جبکہ عام پٹرول کی قیمت 71.46 روپئے فی لیٹر ہے۔ یہی صورتحال ڈیزل کی بھی ہے جس کی قیمت 63.71 روپئے اور عام ڈیزل کی قیمت 57.28 روپئے ہے ۔ سومترا چودھری کمیٹی نے اکسائز ڈیوٹی کے اس فرق کو کم کردینے کی سفارش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT