Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / برانڈ آندھراپردیش کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل

برانڈ آندھراپردیش کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل

چندرا بابو کی قیادت میں 40رکنی ٹیم ‘ عظیم پریم جی اور کئی صنعت کار شامل

چندرا بابو کی قیادت میں 40رکنی ٹیم ‘ عظیم پریم جی اور کئی صنعت کار شامل
حیدرآباد۔25اگست ( پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے اس ریاست کی نشاندہی کردہ منصوبہ کے مطابق مجموعی اقتصابی ترقی کی غرض سے حکمت عملی کے روڈمیاپ کی تیاری اور معلومات کی فراہمی کیلئے صنعت و انفراسٹرکچر پر ایک 40رکنی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی زیرقیادت اس ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد ریاست میں صنعتوں کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے پالیسی ہدایات تجویز کرتے ہوئے برانڈ آندھراپردیش کو فروغ دینا ہے۔ یہ ٹاسک فورس تمام ضروری رہنما خطوط اور حکمت عملی تجویز کرے گی ۔ اس ضمن میں اہم شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی ۔ صنعتی سرمایہ کاری کے علاوہ سرسبز اور ماحولیات دوست شہروں کو فروغ دیا جائے گا ۔ زراعت اور زرعی اشیاء کی تیاری کے شعبوں کے علاوہ انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کو بھی بڑے پیمانے پر ترقی دی جائے گی ۔آندھراپردیش میں نئی سرمایہ کاری راغب کی جائے گی ‘ ٹاسک فورس میںچیف منسٹر کے علاوہ پانچ وزراء ‘ چیف سکریٹری ‘ 8سرکردہ افسران ‘19 سرکردہ صنعت کار اور 6صنعتی تنظیموں کے نمائندے شامل رہیں گے ۔ پرنسپال سکریٹری( صنعت و تجارت ) ممبر ۔کنوینر رہیں گے ۔ ٹاسک فورس میں ملک کے سرکردہ صنعت کاروں عظیم پریم جی ‘ آدی گودریج ‘ کے وی کامت ‘ ایس راما دورائی ‘ سنیل کانت مُنجال ‘ چندر جیت بنرجی اور وینوسرینواسن کو بھی شامل کیا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT