Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / براویو اور روہت کو تکرار پر جرمانہ

براویو اور روہت کو تکرار پر جرمانہ

دبئی۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیٹسمین روہت شرما اور میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ڈیرن براویو کو مقابلے کی فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ مذکورہ کھلاڑی تیسرے ٹسٹ کے پانچویں دن لفظی بحث کے مرتکب پائے گئے جو کہ میدان پر کھیل کی اسپرٹ کے مغائر تھا۔ دونوں کھلاڑی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی سطح I کے دفعہ 2.1.1 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ مذکورہ کھلاڑی امپائر کی جانب سے کئے جانے والے کئی اشاروں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے غصہ کا اظہار کررہے تھے۔ مقابلے کے بعد آئی سی سی کے میچ ریفری رنجن مدوگلے نے واقعہ کی سماعت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو قصور وار قرار دیا۔
فلپس کو 23 واں گولڈ میڈل
ریو ڈی جنیرو۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ریکارڈ یافتہ امریکی تیراک مائیکل فلپ نے 4×100 میڈلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور مجموعی طور پر یہ ان کا 23 واں اولمپک گولڈ میڈل ہے۔

TOPPOPULARRECENT