Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / براڈ مین کے پہلے ٹسٹ کے بیاٹ کی نیلامی

براڈ مین کے پہلے ٹسٹ کے بیاٹ کی نیلامی

سڈنی ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی سر ڈان براڈمین نے جس بیاٹ کے ذریعہ اپنے عہدساز ٹسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا اسے نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہیکہ یہ بیاٹ ایک لاکھ 75 ہزار آسٹریلیائی ڈالرس حاصل کرے گا۔ براڈمین جن کا ٹسٹ میں اوسط 99.94 ہے جو کہ آج تک بھی ٹسٹ کرکٹ کا سب سے بہترین اوسط ہے، انہوں نے 1928ء میں انگلینڈ کے خلاف منعقدہ سیریز کے ذریعہ اپنے ٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 1930ء میں براڈمین نے اپنا یہ بیاٹ سڈنی سن نیوز پیپر کو عطیہ دیا تھا تاکہ بچوں کے دواخانہ کیلئے فنڈس حاصل کئے جاسکیں۔ امید کی جارہی ہیکہ یہ بیاٹ کسی بڑے ادارہ کو ہراج میں دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT