Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / براڈ نمبر ون بننے کے باوجود اسٹین اور اینڈرسن کے معترف

براڈ نمبر ون بننے کے باوجود اسٹین اور اینڈرسن کے معترف

سینچورین ۔ 20جنوری (سیاست ڈاٹ کام )انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹسٹ کا نمبر ایک بولر بننے کے باوجود کہا ہے کہ میں  نہ دنیا کا نہ ہی انگلینڈ کا بہترین بولر ہوں کیونکہ ڈیل اسٹین ہماری نسل کے سب سے بہترین  اور اینڈرسن انگلینڈ کے بہترین بولر ہیں۔ براڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی دنیا کا نمبر ایک بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ براڈ 2004ء میں اسٹیو ہارمیسن کے بعد ٹسٹ کی عالمی درجہ بندی  میں پہلا مقام حاصل کرنے والے دوسرے انگلش بولر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کی بدولت دنیا کا نمبر ایک بولر بننے پر بے حدخوش ہوں، بلاشبہ یہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے تاہم اس کے باوجود میں اسٹین اور اینڈرسن سے بہتر بولر نہیں۔ اسٹین ہر لحاظ سے مجھ سے بہتر بولر ہیں، ان کی وکٹوں کا ریکارڈ، اسٹرائیک ریٹ اور اوسط مجھ سے بہت زیادہ ہے۔ اینڈرسن میرے خیال میں ہمارے ملک کی طرف سے اب تک کے سب سے بہترین بولر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT