Thursday , December 13 2018

براڈ چہرہ کے نقاب کے بغیر پانچویںٹسٹ میں شرکت کریں گے

لندن 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اسٹیورٹ براڈ جو مانچسٹر ٹسٹ کے دوران زخمی ہوئے ہیں تاہم وہ اوول میں 15 اگسٹ کو شروع ہونے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میں چہرہ پر نقاب کے بغیر ہی شرکت کریں گے۔ جیسا کہ ابتداء میں کہا جارہا تھا کہ ناک کے زخم سے پریشان براڈ پانچویں ٹسٹ میں ماسک استعمال کرتے ہوئے کرکٹ کھیلیں

لندن 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اسٹیورٹ براڈ جو مانچسٹر ٹسٹ کے دوران زخمی ہوئے ہیں تاہم وہ اوول میں 15 اگسٹ کو شروع ہونے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میں چہرہ پر نقاب کے بغیر ہی شرکت کریں گے۔ جیسا کہ ابتداء میں کہا جارہا تھا کہ ناک کے زخم سے پریشان براڈ پانچویں ٹسٹ میں ماسک استعمال کرتے ہوئے کرکٹ کھیلیں گے لیکن اب وہ اپنے زخم سے تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہے ہیں۔ مرر کی رپورٹ کے بموجب براڈ کی ناک کی سوجن کم ہوچکی ہے اور اُمید ہے کہ پانچویں ٹسٹ سے قبل وہ مزید صحتیاب ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT