Saturday , December 15 2018

براڈ کا پیٹرسن کے متعلق جوابات دینے سے گریز

ڈھاکہ۔17 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیورٹ براڈ نے متنازعہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کا جوابات دینے سے گریز کیا اوراس کے بجائے دیگر موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔ پیٹرسن جن کا بین الاقوامی کیریئر متنازعہ طورپر اختتام پذیر ہوا جیسا کہ انگلینڈ کی دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ایشز سیریز

ڈھاکہ۔17 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیورٹ براڈ نے متنازعہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کا جوابات دینے سے گریز کیا اوراس کے بجائے دیگر موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔ پیٹرسن جن کا بین الاقوامی کیریئر متنازعہ طورپر اختتام پذیر ہوا جیسا کہ انگلینڈ کی دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ایشز سیریز میں شرمناک شکست کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے متنازعہ بیٹسمین پیٹرسن کے کیریئر کو ڈرامائی انداز میں ختم کردیا ۔ انگلش کپتان براڈ سے پیٹرسن کے متعلق جب استفسار کیا گیا تو انہوں نے ان سوالات کا راست جوابات دینے کے بجائے کہا کہ آپ کے پاس مائیکل لمب، ایان مورگن اور لیو ک رائیٹ جیسے کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے مختلف مقامات پر مختلف ایونٹس کھیلے ہیں۔ براڈ نے موجودہ ٹوئنٹی 20 ٹیم اور گزشتہ 6 ماہ کے دوران موجود ٹیم کے درمیان واضح فرق کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بوپارا، مورگن اور الیکس ہال جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو کہ ٹوئنٹی 20 کے عالمی درجہ بندی میں سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

کلارک کاندھے کے زخم میں مبتلا
سڈنی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف کاندھے کے زخم میں مبتلا آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کو اس زخم نے پھر پریشان کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے بموجب رواں ماہ کیپ ٹاون ٹسٹ کے پہلے دن کلارک کے کاندھے کو اس وقت مرنی مرکل کی تیز رفتار گیند سے کاندھا زخمی ہوا تھا اور یہ زخم اور انہیں مزید پریشان کر رہا ہے حالانکہ زخمی حالات میں بھی کلارک نے 161 ناقابل تسخیر رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف 2-1 کی ٹسٹ سیریز کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا اور کلارک کے زخم کے نتائج آج حاصل کئے گئے ہیں اس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ کلارک فریکچر کاندھے سے ہی اس ہفتہ شیفیلڈ ٹورنمنٹ میں شرکت کی ہے لیکن وہ اب اس زخم کی وجہ سے گھریلو اس ٹورنمنٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT