Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / براک اوباما فری انٹری باسکٹ بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

براک اوباما فری انٹری باسکٹ بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

حیدرآباد ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چھٹے براک اوباما فری انٹری ڈے اینڈ نائیٹ باسکٹ بال ٹورنمنٹ میں گلینڈیل اکیڈیمی انٹرنیشنل نے زبردست مظاہرہ پیش کیا ہے ۔ گزشتہ دنوں یہاں اسپورٹس کامپلکس مانصاحب ٹینک میں منعقدہ ایونٹ میں 36 ٹیموں نے انڈر 15 اور انڈر 18 (گرلز اینڈ بوائز ) کے تحت کلے کورٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لیا۔ چار کے منجملہ تین خطابات گلینڈیل نے جیتے جبکہ انڈر 18 بوائز ٹائٹل ایس سی ایف کو ملا۔

 

فٹبال ٹیم سکریٹریز و دیگر کیلئے اطلاع
حیدرآباد ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن نے اے ، بی اور سی ڈیویژن کے تمام کلبس اور ڈپارٹمنٹس کے فٹبال ٹیم سکریٹریز، منیجرز یا کوچیس سے درخواست کی ہے کہ سکنڈ ڈیویژن I لیگ میچ کیلئے انٹری پاسیس ٹی ایف اے آفس سے 27 نومبر کو شام 6 بجے تا رات 8 بجے وصول کرلیں۔ ٹی اے ایف سکریٹری جی پی پالگنا کے مطابق یہ میچ فتح حیدرآباد ایف سی اور ہمالین گینگٹک ایف سی کے درمیان 28 نومبر کو دوپہر 2.30 بجے یہاں ایل بی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسکول اور کالج اسٹوڈنٹس کیلئے فری انٹری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT