Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / برت ختم کرنے پر دھمکیوں کے بعد اروم شرمیلا کیلئے سخت سیکوریٹی

برت ختم کرنے پر دھمکیوں کے بعد اروم شرمیلا کیلئے سخت سیکوریٹی

امپھال ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کی ’خاتون آہن‘  اروم شرمیلا نے گذشتہ روز اپنا 16 سالہ برتھ ختم کرتے ہوئے انتخابی سیاست میں داخلہ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج انہیں انتہائی سخت سیکوریٹی میں رکھا گیا جوکہ چند گروپوں نے برت ختم کرنے سے متعلق ان کے فیصلہ کی مخالفت کی ہے۔ تاہم اروم نے ادعا کیا ہیکہ ان گروپوں کو ان کے فیصلہ اور ارادوں پر غلط فہمی ہے۔ 44 سالہ شرمیلا کو خصوصی سیال غذائیں دی جارہی ہیں اور وہ فی الحال جواہر لال نہرو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ ان کی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر اس ہاسپٹل کے احاطہ میں مسلح پولیس تعینات کی گئی ہیں۔ شرمیلا نے انتخابی سیاست میں داخلہ کے سوال پر اپنے موقف کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ منی پور کی چیف منسٹر بننا چاہتی ہیں تاکہ مسلح افواج کو خصوصی اختیارات سے متعلق حساس قانون کو کالعدم کیا جاسکے۔ انہوں نے 16 سال قبل قانون کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT