Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برج کی تعمیر میں گتہ دار کی لاپرواہی

برج کی تعمیر میں گتہ دار کی لاپرواہی

کوبیر۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل میں پولیس اسیشن کے قریب ایک برج زیر تعمیر ہے اس برج سے دو رخی راستہ ہے، ایک موضع بلیگاؤں جاتا ہے اور دوسرا راستہ دوڈرنا گاؤں کو جاتا ہے اکثر لوگ وہاں سے گزرتے رہتے ہیں۔ گتہ دار برج کی تعمیر کے دوران پتھریلی زمین کو گرینائیٹ کے ذریعہ کھدوائی کررہے ہیں لیکن اس سے قبل کسی کو آگاہ نہیں کیا جارہا ہے۔ اپنی مرضی کے مطابق وہ اپنا کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو خطرہ لاحق ہورہا ہے۔ گتہ دار کو چاہیئے کہ گرینائیٹ لگانے سے قبل قریب سے گزرنے والے راہ گیروں کو واقف کروائیں یا راستہ کو روک دیں تو وہ لوگ رکنے کیلئے تیار ہیں لیکن وہ اپنی غیر ذمہ دارانہ حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات ہورہی ہیں۔ نمائندہ سیاست وہاں سے گزررہے تھے تو اچانک پتھروں کو پھوڑنے کیلئیگرینائیٹ کا استعمال کیا گیا جس سے ان کی موٹر سیکل کو نقصان ہوا، اگر وہ پتھر ان پر گرتے تو وہ بھی زخمی ہوجاتے۔ اس بات کی شکایت پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر پولیس مسٹر رمیش کو کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اور بھی شکایات گتہ دار کے خلاف آچکی ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ گتہ دار کو بلواکر سمجھادیں گے۔

TOPPOPULARRECENT