Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / بردوان دھماکہ، ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر شک کے دائرہ میں

بردوان دھماکہ، ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر شک کے دائرہ میں

نئی دہلی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے بردوان ٹاؤن میں ہوئے بم دھماکے کے سلسلہ میں ترنمول کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کے مشتبہ رول کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ان کے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے امکانی روابط کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ سیکوریٹی ایجنسیاں 2 اکٹوبر کو ہوئے اس دھماکہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں جس میں جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مبینہ دو ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کی تحقیقات میں یہ پہلو بھی شامل ہے کہ کیا مغربی بنگال میں حکمراں جماعت کے سیاستداں کا دہشت گرد تنظیم سے رابطہ ہے۔ اس تنظیم کو مالیہ کی فراہمی کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT