Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / بردوان دھماکہ : این آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

بردوان دھماکہ : این آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا

نئی دہلی 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں ہوئے بم دھماکہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اس دھماکہ میں دہشت گرد گروپس کے رول کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اس مقدمہ کی تحقیقات این آئی اے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایجنسی نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مرکز نے اس س

نئی دہلی 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں ہوئے بم دھماکہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اس دھماکہ میں دہشت گرد گروپس کے رول کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اس مقدمہ کی تحقیقات این آئی اے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایجنسی نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مرکز نے اس سلسلہ میں مغربی بنگال حکومت سے اجازت طلب نہیں کی ہے کیونکہ این آئی اے قانون میں خصوصی گنجائش موجود ہے جس کے تحت مرکز کو دہشت گردی سے متعلق مقدمہ میں تحقیقات شروع کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ آج این آئی اے نے بردوان بم دھماکہ کے سلسلہ میں دہلی میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور اب حکومت مغربی بنگال سے کہا جائیگا کہ سی آئی ڈی نے جو شواہد جمع کئے ہیں اسے فراہم کئے جائیں ۔اسی دوران بردوان دھماکہ کے سلسلہ میں آسام میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے رفیق الاسلام، سراج علی خآن، سیف الاسلام، ظہورالدین، غلام عثمانی اور سربیش علی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT