Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / بردوان دھماکہ: میانمار شہری 8 دن کیلئے این آئی اے تحویل میں

بردوان دھماکہ: میانمار شہری 8 دن کیلئے این آئی اے تحویل میں

کولکتہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے آج میانمار کے شہری خالد محمد کو سٹی کی عدالت میں پیش کیا اور اسے دیگر دو ملزمین کے ساتھ جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، 8 دن این آئی اے تحویل میں دے دیا گیا۔ بردوان دھماکہ کے سلسلے میں گرفتار تمام 8 ملزمین کو آج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ بینکشل کورٹ محمد ممتاز خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ این آئی

کولکتہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے آج میانمار کے شہری خالد محمد کو سٹی کی عدالت میں پیش کیا اور اسے دیگر دو ملزمین کے ساتھ جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، 8 دن این آئی اے تحویل میں دے دیا گیا۔ بردوان دھماکہ کے سلسلے میں گرفتار تمام 8 ملزمین کو آج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ بینکشل کورٹ محمد ممتاز خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ این آئی اے کے وکیل شیامل گھوش نے خالد کو تحویل میں دینے کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دھماکے میں راست ملوث ہے۔ خالد محمد کو 17 نومبر کو حیدرآباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گھوش نے بتایا کہ خالد نے آئی ای ڈی کی تربیت حاصل کی ہے اور وہ اس کا ماہر ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں موجود دہشت گرد گروپس سے اس کے روابط ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT