Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / بردوان دھماکہ کیس میں سی آئی ڈی تحقیقات

بردوان دھماکہ کیس میں سی آئی ڈی تحقیقات

کولکتہ ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی ڈی نے بردوان میں دھماکہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ سی آئی ڈی نے یو اے پی اے قانون کے تحت کیس درج کر کے ملزمین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ ریاستی وزارت داخلہ کے معتمد باسو دیپ بنرجی نے کہا کہ اس دھماکہ کے تمام ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ دو خواتین ک

کولکتہ ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی ڈی نے بردوان میں دھماکہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ سی آئی ڈی نے یو اے پی اے قانون کے تحت کیس درج کر کے ملزمین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ ریاستی وزارت داخلہ کے معتمد باسو دیپ بنرجی نے کہا کہ اس دھماکہ کے تمام ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ دو خواتین کے بشمول چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔2 اکتوبر کو کھاگرا گڑھ میں دھماکہ ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT