Tuesday , September 18 2018
Home / Top Stories / بردوان دھماکہ کیس کا اصل مشتبہ ملزم شاہ نور عالم آسام میں گرفتار

بردوان دھماکہ کیس کا اصل مشتبہ ملزم شاہ نور عالم آسام میں گرفتار

گوہاٹی 6 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان دھماکہ کیس کے اصل مشتبہ ملزم اور دہشت گرد گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ٹرینر شاہ نور عالم کو آسام پولیس کی خصوصی آپریشن یونٹ نے نلباری ضلع میں گرفتار کرلیا ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسام کے ڈی جی پی کھاگین سرما نے کہا کہ شاہ نور عالم کو ایک مقامی شخص سے اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کی

گوہاٹی 6 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان دھماکہ کیس کے اصل مشتبہ ملزم اور دہشت گرد گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ٹرینر شاہ نور عالم کو آسام پولیس کی خصوصی آپریشن یونٹ نے نلباری ضلع میں گرفتار کرلیا ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسام کے ڈی جی پی کھاگین سرما نے کہا کہ شاہ نور عالم کو ایک مقامی شخص سے اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ اسے کل رات گرفتار کیا گیا ہے اور اب تک اس کیس کے سلسلہ میں آسام میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد 10 تک پہونچ گئی ہے ۔ اسی دوران کمروپ عدالت نے انہیں 14 دنوں کی پولیس تحویل میں دیدی ہے ۔ شاہ نور عالم کو سی جے ایم کورٹ میں سیکوریٹی کے دوران پیش کیا گیا تھا ۔ آسام پولیس کے خصوصی برانچ ہیڈکوارٹرس پر اس سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ بردوان دھماکہ کیس میں وہ ایک اہم ملزم ہے ۔ اب تک اس نے آسام میں کئی مقامات میں روپوشی اختیار کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT