Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / بردوان دھماکہ کیس کے اہم ملزم عدالتی تحویل میں

بردوان دھماکہ کیس کے اہم ملزم عدالتی تحویل میں

کولکتہ ؍ گوہاٹی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بردوان دھماکہ کیس کے اہم ملزم شاہ نور عالم کو آج 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے جس پر جمعیۃ المجاہدین بنگلہ دیش کی ایماء پر دہشت گردوں کی تربیت کا الزام ہے۔ اس کیس کے دیگر 8 ملزمین کو بھی آج کولکتہ اور گوہاٹی کے مختلف عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ شاہ نور عالم کو 14 دن کی پولیس تحویل کی مدت ختم ہونے کے بعد آج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کمروپ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر اُسے مزید 14 یوم کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT