Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / بردوان دھماکہ: گاؤں کے سربراہ اور دیگر کی طلبی

بردوان دھماکہ: گاؤں کے سربراہ اور دیگر کی طلبی

بارپیٹا (آسام) ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بردوان بم دھماکے کی تحقیقات اور ضلع میں جہادی سرگرمیوں کے سلسلہ میں 5 افراد بشمول چٹالہ گاؤں کے پردھان کو گوہاٹی آفس طلب کیا ہے۔ این آئی اے نے گاؤں کے سربراہ رشید علی احمد کے علاوہ دیگر کو آفس پر آنے کی ہدایت دی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس دبوجیت ہزاریکا کی زیر

بارپیٹا (آسام) ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بردوان بم دھماکے کی تحقیقات اور ضلع میں جہادی سرگرمیوں کے سلسلہ میں 5 افراد بشمول چٹالہ گاؤں کے پردھان کو گوہاٹی آفس طلب کیا ہے۔ این آئی اے نے گاؤں کے سربراہ رشید علی احمد کے علاوہ دیگر کو آفس پر آنے کی ہدایت دی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس دبوجیت ہزاریکا کی زیر قیادت این آئی اے ٹیم نے کل سارے گاؤں کی تلاشی لی اور پانچ افراد کو این آئی اے آفس واقع گوہاٹی میں موجود رہنے کی ہدایت دی کیونکہ انہوں نے گاؤں اس شخص کے مکان میں ہوئے دعائیہ اجتماع میں شرکت کی تھی جو شاہ نور عالم کا قریبی ساتھی بتایا گیا ہے ۔ بردوان بم دھماکہ مقدمہ میں شاہ نور عالم کلیدی ملزم ہے۔

مظفر نگر میں نوجوان کے
قتل سے کشیدگی
مظفر نگر ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) موضع داتمی سانا میں ایک فرقہ کے 28 سالہ نوجوان کی دوسرے فرقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ذریعہ مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردینے کے واقعہ پر یہاں زبردست کشیدگی پھیل گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ موضع داتی سانا میں کسی تنازعہ کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان کو ایک 27 سالہ نوجوان نے گولی مارکر ہلاک کردیا جسکی گرفتاری عمل میں آچکی ہے جبکہ مقتول نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT