Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / بردوان دھماکہ ‘ آسام کے چھ ملزمین عدالتی تحویل میں

بردوان دھماکہ ‘ آسام کے چھ ملزمین عدالتی تحویل میں

گوہاٹی 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے ٹاؤن بردوان میں 2 اکٹوبر کو ہوئے دھماکہ میں مبینہ طور پر ملوث رہنے کی پاداش میں آسام کے بارپیٹا ضلع سے گرفتار کئے گئے چھ افراد کو آج عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ کامروپ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ان چھ کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا جبکہ پولیس نے مزید سات دن کیلئے ان کی تحویل طلب کی تھی ۔

گوہاٹی 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے ٹاؤن بردوان میں 2 اکٹوبر کو ہوئے دھماکہ میں مبینہ طور پر ملوث رہنے کی پاداش میں آسام کے بارپیٹا ضلع سے گرفتار کئے گئے چھ افراد کو آج عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ کامروپ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ان چھ کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا جبکہ پولیس نے مزید سات دن کیلئے ان کی تحویل طلب کی تھی ۔ 11 اکٹوبر کو ان ملزمین کو 14 دن کی پولیس تحویل میں دیا گیا تھا ۔ ان چھ میں شیراز علی خاں ‘ رفیق الاسلام ‘ ظہور الدین ‘ غلام عثمانی اور محمد سرویش علی شامل ہیں ۔کہا گیا ہے کہ یہ سب لوگ بارپیٹا ضلع کے مختلف گاووں کے رہنے والے ہیں۔ آسام پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ تمام ملزمین جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ارکان ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT