Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / : بردوان دھماکہ : 29 سالہ نوجوان گرفتار

: بردوان دھماکہ : 29 سالہ نوجوان گرفتار

کولکتہ ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بردوان میں 2 اکٹوبر کو ہوئے دھماکہ میں ملوث ایک 29 سالہ نوجوان کو نیپال، ایان آئی اے اور مغربی بنگال پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیپال میں گرفتار کرلیا۔ انٹلیجنس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ گرفتار شدہ نوجوان کا نام یوسف شیخ بتایا گیا ہے جو مرشدآباد کا ساکن ہے جسے نیپال کے کاکربھٹیا علاقہ سے گرف

کولکتہ ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بردوان میں 2 اکٹوبر کو ہوئے دھماکہ میں ملوث ایک 29 سالہ نوجوان کو نیپال، ایان آئی اے اور مغربی بنگال پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیپال میں گرفتار کرلیا۔ انٹلیجنس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ گرفتار شدہ نوجوان کا نام یوسف شیخ بتایا گیا ہے جو مرشدآباد کا ساکن ہے جسے نیپال کے کاکربھٹیا علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ دھماکہ میں عسکریت پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش مبینہ طور پر ملوث ہے اور بیرون ملک اس سلسلہ میں یہ پہلی گرفتاری ہے۔ دوسری طرف ایان آئی اے بھی بردوان دھماکہ اور تلنگانہ کے کریم نگر میں ہوئی بینک ڈکیتی کے درمیان رابطہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔

این آئی اے ٹیم کا دورہ
٭٭ اس دوران نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے 10 اکتوبر کو بردوان دھماکوں کی تحقیقات شروع کی اور اس سلسلہ میں ٹیم نے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی آفس کا دورہ کیا تاکہ دونوں ایجنسیوں کے مابین معلومات کا تبادلہ ہوسکے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے تین عہدیدار آج آفس آئے اور انہوں نے باہمی معلومات کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ موثر تحقیقات کیلئے روڈ میاپ پر غور و خوض کیا ۔ یہ دھماکہ 2 اکتوبر کو ہوا تھا جس کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں کی ٹیم نے مقام دھماکہ کا معائنہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT