Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / بردوان کیس کے 3 ملزمین کی این آئی اے تحویل

بردوان کیس کے 3 ملزمین کی این آئی اے تحویل

کولکتہ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین اشخاص جنہیں بردوان دھماکہ کیس کے سلسلے میں مبینہ رول کی پاداش میں آسام میں گرفتار کیا گیا، انہیں آج 8 یوم کیلئے شہری کی ایک عدالت نے این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا۔ اس عدالت نے 8 دیگر ملزمین کو 16 جنوری تک عدالتی تحویل میں بھی دیا ہے۔ بنکشل کورٹ میں کارگزار چیف جج جی سی تعلقدار نے سیف الاسلام، رفیق ا

کولکتہ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین اشخاص جنہیں بردوان دھماکہ کیس کے سلسلے میں مبینہ رول کی پاداش میں آسام میں گرفتار کیا گیا، انہیں آج 8 یوم کیلئے شہری کی ایک عدالت نے این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا۔ اس عدالت نے 8 دیگر ملزمین کو 16 جنوری تک عدالتی تحویل میں بھی دیا ہے۔ بنکشل کورٹ میں کارگزار چیف جج جی سی تعلقدار نے سیف الاسلام، رفیق الاسلام اور سہانور عالم جنہیں اس عدالت کی جانب سے پروڈکشن وارنٹ پر گوہاٹی سنٹرل جیل سے لایا گیا، انہیں 9 جنوری تک ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔این آئی اے کونسل شیامل گھوش نے 10 یوم کیلئے ان کی تحویل چاہتے ہوئے بیان کیا کہ وہ لوگ بردوان کیس میں راست ملوث ہیں جس میں 2 اکتوبر کو دھماکہ پیش آیا تھا اور جس میں بین الاقوامی دہشت گرد رابطے کا انکشاف ہوا ہے، نیز یہ کہ یہ تینوں تربیت یافتہ جہادی عناصر ہیں۔گھوش نے یہ الزام بھی لگایا کہ ان کا بنگلہ دیشی دہشت گرد تنظیم جے ایم بی کیساتھ بھی ربط پایا گیا ہے۔ عدالت نے ہاشم مُلا ، رضیہ بی بی ، عبدالحکیم ، خالد محمد، علیمہ بی بی، ضیاء الحق ، امجد اور ساجد کو بھی این آئی اے کی عرضی پر 16 جنوری تک جوڈیشیل ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ ساجد کی ریمانڈ اس کی غیرحاضری میں بڑھادی گئی ، کیونکہ و ہ موجودہ طور پر بیدھن نگر پولیس کی تحویل میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT