Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بردوا ن دھماکوں کا کریم نگر بینک ڈکیتی سے ربط ؟

بردوا ن دھماکوں کا کریم نگر بینک ڈکیتی سے ربط ؟

حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) بردوان دھماکے اور کریم نگر ضلع میں پیش آئی بینک ڈکیتی واقعہ کے مابین ربط کی تحقیقات کررہی ہے۔ این آئی اے کے عہدیداروں نے کریم نگر کے چپا ڈنڈی گاؤں کا دورہ کیا جہاں 4 مسلح افراد نے جاریہ سال فروری میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے 46 لاکھ روپئے کی رقم لوٹ لی تھی۔ این آئی اے ن

حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) بردوان دھماکے اور کریم نگر ضلع میں پیش آئی بینک ڈکیتی واقعہ کے مابین ربط کی تحقیقات کررہی ہے۔ این آئی اے کے عہدیداروں نے کریم نگر کے چپا ڈنڈی گاؤں کا دورہ کیا جہاں 4 مسلح افراد نے جاریہ سال فروری میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے 46 لاکھ روپئے کی رقم لوٹ لی تھی۔ این آئی اے نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تفصیلات مقامی پولیس سے حاصل کرلی ہے۔ این آئی اے اس بات کا پتہ چلا رہی ہے کہ کیا بینک ڈکیتی میں ملوث ٹولی کا مغربی بنگال کے ضلع بردوان میں 2 اکتوبر کو پیش آئے بم دھماکے سے کوئی تعلق ہے۔ ان دھماکوں میں جو ایک گھر میں ہوا تھا ،

بنگلہ دیش جماعت المجاہدین کے دو مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ تحقیقاتی ایجنسی کو اس گھر سے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے جن پر ایس بی آئی چپا ڈنڈی برانچ کے کور لگے ہوئے تھے۔ کریم نگر پولیس نے یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممنوعہ سیمی کے چار ارکان جو مدھیہ پردیش میں کھنڈوا جیل سے فرار ہوئے ، وہ یکم فروری کو بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے۔یہ چار سیمی ارکان ان سات زیردریافت قیدیوں میں شامل تھے جنہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں 2 سکیورٹی گارڈس کو چھرا گھونپ کر جیل سے فرار اختیار کی۔ انہوں نے رائفلس اور وائر لیس سیٹس بھی چھین لئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چار افراد کو بینک میں گھس کر بندوق کی نال پر رقم لوٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT